پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن فیصلہ آج سنائے گا

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن فیصلہ آج سنائے گا
۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی "بلے” کے نشان کے لیے اہل ہے یا نہیں اس بارے فیصلہ کرے گا.
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ کے مطابق فیصلہ آج دوپہر 12 بجے سنایا جائے گا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی ائی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی ائی کو "بلے” کے نشان کے لیے ناہل کیوں نہ کیا جائے.
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.