الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے۔
ملک کے 109 اضلاع سے جمع کرائے گئے اعتراضات پر سماعت مکمل ہو گئی ۔
الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کیلئے کام شروع کردیا۔
نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر 1324اعتراضات جمع کرائے گئے۔
پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات وصول ہوئے۔