نواز شریف گاڑی خود چلا کے اسلام آباد سے چھانگلہ گلی گئے
مری : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد سے چھانگلہ گلی گئے ۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے برابر والی نشست پر بیٹھی ہوئی تھی جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں راستے میں مختلف مقامات پر لوگوں نے نواز شریف کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
میاں نواز شریف نے مری اور اسلام اباد کے دوران سفر کی پرانی یادوں کو بھی تازہ کیا۔