ورلڈکپ فائنل،”فری فلسطین "والی شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں پہنچ گیا
احمد آباد : آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 میں احمد آباد میں کھیلے جانے والے فائنل کے دوران ایک مداح ’فلسطین پر بمباری بند کرو‘ کی شرٹ پہنے میدان میں داخل ہو گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے دوران ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک” free Palestine "کی پرنٹ والی شرٹ پہنے ایک تماشائی میدان میں داخل ہو گیا اور سیدھا ویرات کوہلی کے پاس پہنچ گیا جس پر کھیل خود دیر کے لیے رک گیا ویرات کوہلی نے بھی نوجوان کو گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے کہا نوجوان کو بعد ازاں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جس کے بعد میچ کا دوبارہ اغاز ہوا۔
فائنل میچ کے دوران سخت سکیورٹی کے باوجود نوجوان تماشائی کے میدان میں داخل ہونے سے بھارتی سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔