اوپر تلے وکٹیں گرنے سے مودی سٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا
احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ہے.اوپر تلے تین وکٹیں گرنے سے بھارتی ٹیم دباؤ میں آگئی ہے۔
نریندر مودی سٹیڈیم میں اسٹریلیا نے کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بھارت کو اچھا سٹارٹ نہ مل سکا اور اس کے اہم کھلاڑی سنبھن گل اور شہریاس جلدی آؤٹ ہو گئے ، کپتان روہت شرما اور کوہلی نے سکور کو آگے بڑھایا لیکن روہت شرما بھی زیادہ دیر تک آسٹریلیا کی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
بھارت نے 16 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پہ 101رنز بنا لئے ہیں, کوہلی 33 اور کے آر راہل 9 پر کھیل رہے ہیں.
تین وکٹیں گرنے کی وجہ سے بھارت کے رن بنانے کی رفتار بھی سست ہو گئی ہےاور سٹیڈیم میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے بھارتی تماشائیوں کو بالکل چپ لگ گئی ہے۔