سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ گئی
کولمبو : سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ گئی ۔
آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت منسوخ کردی،آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سیاسی مداخلت کے باعث منسوخ کیا گیا۔
بھارت کے خلاف شکست کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا اور سابق کپتان ارجنہ رانا ٹونگا کو کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا لیکن عدالت نے حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا اور کرکٹ بورڈ کے حکام کو بحال کر دیا تھا جس کی وجہ سے سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے حکام اور حکومت کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو گیا ۔
آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق پابندی ختم ہونے تک سری لنکا کی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔