میکسویل افغان ٹیم کے لئے خطرے کا نشان بن گیا
ممبئی : آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلوی ال راؤنڈر میکس ویل افغان ٹیم کے لیے خطرے کا نشان بن گیا۔
افغانستان کے 292 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے ابتدائی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور وکٹیں آہستہ آہستہ گرتی رہیں لیکن آل راؤنڈر میکسویل نے دوسری طرف سے اینڈ سنبھالے رکھا اور انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر میچ میں واپس لے آئے ہیں۔
میکسویل نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 بالوں پہ اپنی سینچری مکمل کر لی ہے ان کی سنچری میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں دوسرے اینڈ سے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بھی ان کا م بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے 89 بالوں پہ 99 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ہے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے92 بالز پر 94 رنز کی ضرورت ہے
۔ اسٹریلیا کا سکور سات وکٹ کے نقصان پہ 195 رنز ہو گیا ہے۔