تربیتی ائیر بیس میانوالی پر حملہ ناکام ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

0

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر ہفتہ کی علی الصبح حملے کی کوشش کی پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3دہشتگرد مارے گئے۔

اس حملے میں پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور اور باقی 3 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.