ورلڈکپ کرکٹ ،نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پہ100 رنز بنا لیے

0

بنگلورو : آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پہ 100 رنز بنا لیے ہیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، اوپنر ڈیوون کانوے کو حسن علی نے 35 رنز پر آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ اہم میچ کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بنگلورو میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تھی، بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک گھنٹہ اضافہ دیا جاسکتا ہے۔

یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے لیے انتہائی اہم ہے، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.