ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر بن گئے

0

واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے والے سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ 78سال,7 ماہ اور 6 دن کی عمر میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں.
سبکدوش ہونے والے صدر جو باؤڈن جنہوں نے 78 سال اور دو ماہ کی عمر میں حلف لیا تھا عہدے کی مدت ختم ہونے پر 82 سال کے ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے سب سے کم عمر صدر بننے کا اعزاز روز ویلٹ کو حاصل ہے اور اس وقت ان کی عمر 42 سال اور 322 دن تھی تاہم منتخب ہونے والے سب سے کم عمر صدر جان ایف کینیڈی تھے جو 43 سال اور 236 دن کی عمر میں صدر بنے۔
کینیڈی 46 سال اور 177 دن کی عمر میں قتل ہو گئے تھے اور اس وقت وہ سب سے کم عمر صدر تھے۔
جمی کارٹر وہ امریکی صدر ہیں جن کی عمر سب سے زیادہ تھی وہ حال ہی میں 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.