پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

0

لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ائرپورٹ سے بھارت جانے کیلئے دبئی روانہ ہوگئی۔
کرکٹ ٹیم دبئی میں 9 گھنٹے قیام کرے گی،ٹیم بھارت کے وقت کے مطابق آج رات 8 بجے حیدرآباد پہنچےگی۔

 

پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.