پاک بھارت ٹاکرا ،دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں

0

پالی کیلے : ایشیا کرکٹ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بڑا مقابلہ ہو گا۔ دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔

دونوں ٹیمیں دوپہر اڑھائی بجے کینڈی کے پالے کیلے سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، ایشیا کپ کے مقابلوں میں 18 ویں بار آج پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا ہو گا، پہلا میچ میں بڑے مارجن سے جیتنے والی قومی ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔

قومی ٹیم نے پاک بھارت میچ کیلئے فائنل الیون کا اعلان کر دیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بارش کا امکان کم ہو گیا ہے ،ایشیا کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم 7 ٹائٹلز جیت کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، پاکستان بھی ایشیا کپ کا تاج دو بار اپنے سر سجا چکا ہے، روایتی حریف ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں 17 بار آمنے سامنے آئے ہیں، بھارت 9 میچز میں کامیاب رہا اور پاکستان نے 6 میچز میں فتح اپنے نام کی جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.