پی ٹی آئی کا جیفری رابرٹسن کی خدمات لینے کا فیصلہ واپس
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیفری رابرٹسن کی خدمات لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پی ٹی آئی نے جیفری رابرٹسن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر نے جیفری رابرٹسن کو عمران خان کا وکیل مقرر کرنے کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور تصدیق کی کہ کلائنٹ کے کہنے پر متعلقہ ٹوئٹ آج صبح ڈیلیٹ کیا۔
شدید دباؤ آنے پرپی ٹی آئی نے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹوئٹ ہٹا دیا اور جیفری رابرٹسن کے ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر سے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہا۔
قبل از یں پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے جیفری رابرٹسن کی خدمات لینے کا اعلان کیاتھا۔