نیب ترامیم ،سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہیں

سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس میں اب تک 49 سماعتیں کرچکی ہے

چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے

گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا پہلے فیصلہ یا اسمقدمے میں فل کورٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.