سعودی عرب ، اونٹ دوڑ میں خواتین بھی آ گئیں
ریاض: سعودی عرب میں اونٹ دوڑ میں خواتین کی بھرپور شرکت نے سب کو حیران کر دیا۔
کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول کے تحت پہلی ریس کا انعقاد مکمل طور پر خواتین کی شرکت کے ساتھ کیاگیا ۔
اس سلسلے میں امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر ریما بندر السعود نے ایک ٹویٹ میں کہا یے کہ دنیا بھر کی خواتین کو کھیلوں کے ذریعے عربی ثقافت کا جشن مناتے دیکھنا بہت اچھا لگا، ٹیلر ڈیز کو انٹرنیشنل اوپن جیتنے پر مبارکباد قبول ہو۔