کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔
پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہےبلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔