چینی کی برآمد پر پابندی برقرار

0

اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی برآمدی کوٹہ سے متعلق اپنے پہلے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ چینی کی برآمدپر10 اگست 2023 سے پابندی عائد ہے جو برقراررہیں گی۔

ای سی سی نے وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کوچینی کے سٹاک، کھپت اورقیمتوں کے بارے میں ای سی سی کوباقاعدہ رپورٹیں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس پیرکویہاں نگران وفاقی وزیرخزانہ، اقتصادی امور ونجکاری ڈاکٹرشمشاداخترکی زیرصدارت منعقدہوا،اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی سمیع سعید، وزیرآئی ٹی عمرسیف، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹروقارمسعود، وفاقی سیکرٹریز اوردیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے چینی کی برآمدی کوٹہ کی منسوخی سے متعلق سمری پیش کی گئی، وزارت کی جانب سے اجلاس کو چینی کی پیداوار، ذخیرہ، کھپت اورمارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اوراس کے نتیجہ میں مہنگائی میں عمومی اضافہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ای سی سی نے چینی کی برآمدی کوٹہ سے متعلق اپنے پہلے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے قراردیا کہ چینی کی برآمدپر10 اگست 2023 سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

ای سی سی نے وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کوچینی کے سٹاک، کھپت اورقیمتوں کے بارے میں ای سی سی کوباقاعدہ رپورٹیں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ای سی سی نے چینی کی سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے تمام متعلقہ ایجنسز کے ساتھ رابطہ کاری کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وزارت کوگندم کے ذخائر، دستیابی اورقیمتوں کے بارے میں رپورٹ جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.