بجلی بلوں کا کیا ہو گا،کل فیصلے کا امکان
اسلام آباد : وزارت توانائی نے بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔
تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا
حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا،کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔