چیمپینز ٹرافی کا اہم میچ، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف
دبئی: چیمپینز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 241 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بنائے اور پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہو گئی۔
اوپنر امام الحق 10، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل 62 رن بنا کر نمایاں رہے،خوش دل شاہ نے 38 اور محمد رضوان 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
سلمان علی آغا 19 طیب طاہر 4 اور نسیم شاہ 14 رنز بنا سکے۔
کلدیپ یا دیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہاردک پانڈیا کو 2 وکٹیں ملیں۔