قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل،افتتاحی تقریب آج ہو گی

0

لاہور: قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں داخلہ مفت ہوگا،تقریب کا وقت شام 7 بجے مقرر کیا گیا ہے، سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والے ورکرز کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 

افتتاحی تقریب کے دوران ممتاز گلوکار علی ظفر،ائمہ بیگ اور عارف لوہار پرفارم کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے لیے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 117 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

 

دوسری طرف نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپینز ٹرافی کے میزبانی کے لیے تیار ہو گیا ہے، نیشنل سٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.