الیکشن کمیشن کی مشاورتی دعوت،کسی جماعت کا قائد شامل نہیں ہوگا
اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی مشاورتی دعوت میں کسی جماعت کاقائد شامل نہیں ہوگا۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی شیڈول اور تاریخ کے انعقاد کے بارے میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مشاورت کیلئے جو خطوط تحریر کئے گئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف، آصف علی زرداری، فضل الرحمن اور عمران خان مشاورت کیلئے خود آ ئیں یا پھر اپنے نمائندوں کو بھیجیں۔
مشاورت کیلئے اس دعوت میں کسی بھی جماعت کا سربراہ خود شریک نہیں ہوگا اور قیادت کی نمائندگی جماعت کے رہنما کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشاورتی عمل میں شرکت کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ایک ہی دن 24 اگست کو بلایا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمن اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور عمران خان اٹک جیل میں ہیں اسئے ان کے نمائندے مشاورت میں شریک ہوں گے۔