سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی 4روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود رہی ،عدالت نے غیر متلعقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا
ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 13 روزہ ریمانڈ کی استدعاکی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جس کا فیصلہ بعد میں سنایا گیا اور شاہ محمود قریشی کو چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔