صمصام بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

0

لاہور : سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے راہنما سیدصمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ تین دفعہ انفارمیشن میں کام کر چکا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، تمام سینئر رہنماؤں سے رابطے کیے اور آئی پی پی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، سب مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے، مجھے 9 مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، آئندہ انتخابات میں نتائج کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کر سکتے، صمصام بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.