پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ،معاملہ گھمبیر ہو گیا

0

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات معاملہ کی چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنا پاور اف اٹارنی اور دوسرے ڈاکومنٹس جمع کروا دیں گے ،اگلی سماعت تک تمام دستاویزات دے دیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی فنانس مسعود شیرانی نے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ جو ڈاکومنٹس انہوں نے جمع کروائے ہیں ان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات لگا ئے گئےجو شو کاز نوٹس جمع کروایا گیا اس میں بھی کچھ کنفیوژن ہے ۔

ممبر کے پی کا کہنا تھا کہ اپ نے جو 1999 کا جو ائین تھا اس میں ترمیم کر کے 2022 میں بھی اسی پر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے آپ نے 10 جون 2022, کو الیکشن کروائے،اب اپ وڈرا نہیں کر سکتے ۔
پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.