نواز شریف "زیرو رسک” پہ چلے گئے
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف "زیرو رسک”پہ چلے گئے۔
سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس بل کو کالعدم قرار دے کر نواز شریف کی وطن آمد کو رسک پر ڈال دیا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل مسلم لیگ ن کی ساری قیادت بڑی شدومد کے ساتھ کہہ رہی تھی کہ نواز شریف ستمبر کے وسط تک وطن واپس آجائیں گے ، وہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے اور الیکشن میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ اب مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ محمد آصف نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ نوازشریف اسی وقت وطن واپس آئیں گے جب زیرو رسک ہوگا اس طرح حالات سازگار ہونے تک نواز شریف کی وطن واپسی ممکن نظر نہیں آ رہی ۔