الیکٹرک گاڑی کا تحفہ، وزیراعظم کا رجب طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی میں سفر

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الیکٹرک گاڑی کا پرخلوص تحفہ دینے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے ترکیہ کے صدرکے ہمراہ گاڑی ڈرائیو کی۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا،گاڑ ی میں ترک خاتون اول امینہ ایردوان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ کی الیکٹرک گاڑی’’ ٹوگ‘‘ تحفے میں دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 2030تک 30فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا عزم رکھتا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد ملے، الیکٹر ک گاڑیوں کی تعداد بڑھنے سے ملک سے پٹرول اوردوسرے ایندھن پر انحصار میں کمی آئے گی۔

وزیر اعظم نے ترک آٹو موٹیو انڈسٹری کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو سراہا اور مستقبل میں پاکستان اور ترکیہ کی آٹو موٹیو کمپنیوں کے درمیان تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.