شاہ محمود قریشی جیل سے نکلتے نکلتے رہ گئے

0

اسلام آباد : تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دینے اور رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری احکامات جاری نہ ہو سکے۔

عدالت نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا شاہ محمود قریشی بیان حلفی دیں کہ آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، عدالت نےکسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے سے بھی دور رہنے کی انڈر ٹیکنگ مانگ رکھی ہے لیکن شاہ محمود قریشی کی جانب سے عدالت میں انڈر ٹیکنگ جمع نہیں کرائی جا سکی۔
بیان حلفی جمع نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ ہو سکا جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے انڈر ٹیکنگ جمع کرانے کے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.