پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور دو ایم پی ایز بھی الوداع کہہ گئے
اورکزئی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر اور بلوچستان کے صوبائی وزیر مبین خلجی نے بھی پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا۔
ملک جواد حسین کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی، اپنی سیاست کے لیے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، میں بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں۔
کے پی کے کے شمالی وزیرستان سے رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی کہا ہے کہ سب پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے ۔
بلوچستان کے صوبائی وزیر مبین خلجی نے بھی پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسوں سے اختلاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔