اسد عمر بھی گرفتار ، فواد چوہدری گرفتاری کے ڈر سے سپریم کورٹ کے اندر بیٹھے رہے
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو حراست میں لے لیا گیا،فواد چوہدری گرفتاری کے ڈر سے سپریم کورٹ کے اندر بیٹھے رہے
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کیا صبح بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن انہیں وکلاء اور پارٹی کے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچا لیا تھا ، شاہ محمود قریشی وزیر اعلی گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کے چلے گئے تھے
سابق وزیر اطلاعات اور اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ گئے لیکن وہاں سے انہوں نے بیان جاری کیا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے اور ان کےباہر نکلنے کا انتظار کیا جارہا ہے، وہ حفاظتی ضمانت پر ہیں اور ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر انہیں حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔