حکومت اور پی ٹی آئی مزاکرات کی میز پر بیٹھ گئے
اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی آخر کار مزاکرات کی میز پر بیٹھ گئے
مذاکرات کا پہلا دور آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،حکومتی وفدمیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق، یوسف رضاگیلانی، نوید قمر، کشور زہرا جبکہ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی،سید علی ظفر اور فواد چوہدری شامل تھے
فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے موقف سے آگاہ کیا پی ٹی نے انتخابات کے لئے اپنی تین شرائط سامنے رکھیں جن میں قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل، پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی واپسی،سئین میں ترمیم اور جولائی میں انتخابات کرانے کی شرائط شامل ہیں
مذاکرات کا دوسرا دور کل سہ پہر 3 بجے ہوگا،فریقین نے مزاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا ہے
مزاکراتی کمیٹیاں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت اور رہنمائی لینے کے بعد کل دوبارہ آپس میں بات چیت کریں گی اور توقع کی جارہی ہے کہ پیر تک اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔