پہلا ون ڈے ،پاکستان کا جیت کی طرف سفر،فخر زمان چھا گئے

0

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں 40 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے۔

اوپنر امام الحق 60 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، بابر اعظم 49، شان مسعود ایک سکور کر کے پویلین لوٹ گئے، جبکہ فخر زمان 116 بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 اور ول ینگ 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، چاڈ بوز 18، کپتان ٹام لیتھم 20، مارک چیپ مین 15 اور ریچن رویندر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بھی 29 اپریل راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.