وزیراعظم الطاف حسن قریشی کے گھر گئے، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم نے مرحوم کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے ملاقات کرکے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی ایک بلند پایہ صحافی اور اعلیٰ کردار کے انسان تھے، جن کی وفات سے صحافت کے میدان میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔