وزیرِ اعظم کی صدر ٹرمپ کو مسلمان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مفید ٹیلیفونک گفتگو پر مبارکباد
ہانگژو: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قیام امن کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو پر مبارکباد دی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے قیام کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو بے حد سراہتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیلیفون پر گفتگو نے موجودہ علاقائی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے جاری امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کا مفید موقع فراہم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پوری سنجیدگی کے ساتھ امن کوششیں جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد کریں گے۔
قبل ازیں صدر ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور قیام امن اور امریکہ ایران کے درمیان جنگ بندی کے حتمی معاہدے پر تبالہ خیال کیا