وزیراعظم (آج) بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے

0

بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف (آج) پیر کو بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیرِ اعظم کی عوامی جمہوریہ چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم کو گریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا چین کے وزیر اعظم انکا استقبال کرینگے۔

دونوں وزرائے اعظم کی وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی۔ دونوں وزرائے اعظم پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم وفد کے ہمراہ تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دینگے اور پھول رکھیں گے ۔

وزیراعظم کی معروف چینی سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔

وزیرِ اعظم اعلیٰ چینی قیادت کے ہمراہ پاک۔چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.