وزیراعظم آج ہانگژو میں مصروف دن گزاریں گے
ہانگژو: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ہانگژو میں مصروف دن گزاریں گے.
وزیرِ اعظم ہانگژو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اور زراعت کے شعبوں کے حوالے سے منعقدہ پاکستان چائنہ بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے. کانفرنس میں پاکستانی و چینی کمپنیوں کے مابین تعاون و سرمایہ کاری کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط و تبادلے بھی ہونگے. وزیرِ اعظم کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم ہانگژو میں معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے. وزیرِ اعظم علی بابا کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے. دورے کے دوران علی بابا اور حکومت پاکستان کے مابین ہونے والے تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونگے. وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے.
بعد ازاں وزیرِ اعظم ہانگژو سے اپنا دورہ مکمل کرکے بیجنگ روانہ ہونگے.