اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

0

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے دوطرفہ ملاقات کی۔

 دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکریٹری روبیو نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔
دونوں جانب نے تجارت و سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاک۔امریکا شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.