صدر زرداری نے عید کا دن آبائی گاؤں نواب شاہ میں گزارا

0

نوابشاہ :صدر آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کا دن اپنے آبائی گاؤں نواب شاہ میں گزارا

صدر سے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر معززین نے عید پر ملاقات کی

صدر سے صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار، ناصر شاہ، جام خان شورو، علی حسن زرداری، نثار کھوڑو اور اسماعیل راہو اورارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین جونیجو، نعمان اسلام شیخ، ڈاکٹر بہادر ڈاہری اور علی حسن ہنگورو بھی ملے

پارٹی کے سینئر رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور معززین نے صدر کو ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دی

صدر نے منتخب نمائندوں کوعوامی خدمت پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے،عوامی نمائندے عوام سے روابط مزید مضبوط بنائیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.