فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے
تہران :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سید عاصم منیر کا ایرانی وزیر داخلہ نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے جن میں ایران امریکا مذاکرات ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔