وزیر اعظم چار روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ
لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہو گئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے. سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی ہونگی. وزیرِ اعظم چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.
بعد ازاں وزیرِ اعظم دورہء بیجنگ کیلئے روانہ ہونگے. بیجنگ میں وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جنپنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہونگی. وزیرِ اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے. وزیرِ اعظم چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کا بھی دورہ کریں گے.
وزیرِ اعظم کا دورہ چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا جس میں بالخصوص سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان و چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ شامل ہے.
میں کھڑا ہوں کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا،بلاول بھٹو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کھڑا ہوں کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دونگا
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بے فکر رہیں اور وہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں چاہے سازش صوبائی دارالحکومت کے خلاف ہو یا میرے صوبے کے خلاف ہو میں اس سازش کو ناکام کر کے دکھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور کچھ دوسرے شہروں کے سیاسی یتیموں کا کام ہی یہی ہے کہ وہ تنقید کریں لیکن ہمیں ان کی پرواہ نہیں ہے۔محدود وسائل کے باوجود کوشش کریں گے کہ مسائل کم ہوں
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔