بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کا واقعہ، وزیراعظم کا اظہار مذمت

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیر اعظم نے واقعے میں شہید ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے لیے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
انگلش ٹیگز+ ہیڈ لائن

Leave A Reply

Your email address will not be published.