ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی وفد کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے دورے پر جانے والی امریکی مذاکراتی ٹیم کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے وفد کو اسلام آباد روانہ ہونے سے روک دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کے بغیر عمان روانہ ہو گئے۔

 
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وفد کو 18 گھنٹے کا طویل سفر کر کے کسی غیر مؤثر یا بے نتیجہ ملاقات کے لیے نہیں بھیجا جا سکتا۔ ان کے مطابق ایران جب چاہے براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ موجود کشیدگی کے تناظر میں امریکا کے پاس اس وقت زیادہ سفارتی برتری موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دورے کی منسوخی کا مطلب جنگ کی طرف بڑھنا نہیں ہے اور ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت کے اندر اختلافات اور غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے، اور بعض اوقات خود انہیں بھی واضح نہیں ہوتا کہ قیادت کس کے پاس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.