تلہ گنگ:کرنٹ لگنے سے 28 سالہ شخص جاں بحق
تلہ گنگ: میال میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 چکوال کے کنٹرول اینڈ کمانڈ روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو پوائنٹ سے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بجلی کا پول شارٹ تھا اور متاثرہ نوجوان نے پاس سے گزرتے ہوئے پول کو ہاتھ لگا دیا جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کی اور بعد ازاں متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سلیم نوید ولد جاوید اقبال (عمر 28 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔