پی پی 83 خوشاب ضمنی الیکشن،ظفر عباس خان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری
جوہر آباد: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی ہدایت پر حلقہ پی پی 83 خوشاب کے ضمنی انتخاب کے لیے ظفر عباس خان کو مسلم لیگ ن کا باضابطہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ نشست رکن صوبائی اسمبلی علی حسین خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 7 جون کو ہو گی۔