قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 22 مئی تک جاری رہے گا

0

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا

اجلاس میں قومی اسمبلی کے27 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 22 مئی 2026ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے مرحوم بیٹے کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی رپورٹس ممبران کو ان لائن مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیپر لیس ورکنگ سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا، 

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں وقفہ سوالات، اہم قانون سازی سمیت قومی اہمیت کے حامل مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی، سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، محمد اعجاز الحق، گل اصغر خان، سید امین الحق، محترمہ نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، اور سید حفیظ الدین نے شرکت کی۔
انگلش ٹیگز+ ہیڈ لائن

Leave A Reply

Your email address will not be published.