ایرانی وزیر خارجہ اومان کے دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے

0

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اومان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد پہنچ گئے 

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد آئے، جبکہ ان کے ہمراہ ایرانی وفد کے ارکان بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ وفد کے بعض ارکان پہلے مشاورت کے لیے تہران واپس گئے تھے، جو اب دوبارہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ پیش رفت کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عباس عراقچی ثالثوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کسی قابلِ عمل معاہدے تک پہنچتے ہیں تو آئندہ دنوں میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

ادھر اومان کے دارالحکومت مسقط میں قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے سلطان ہیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور جاری کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی

ملاقات کے دوران اومان کے سلطان نے خطے میں استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے بحرانوں کے اثرات کم کرنے اور دیرپا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.