صدر زرداری کا چانگشا میں سانی ہیوی انڈسٹری کا دورہ

0

چانگشا:صدر آصف علی زرداری نے چین کے صوبے حنان کے شہر چانگشا میں سانی ہیوی انڈسٹری کا دورہ کیا اور صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال ، صنعتی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سانی کمپنی کی پیداواری صلاحیت، معیار اور تکنیکی صلاحیت کو سراہا۔


صدر آصف علی زرداری نے صنعتی ٹیکنالوجی، مہارتوں کی ترقی اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے تعمیراتی مشینری، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

کمپنی کے چیئرمین تانگ شیوگو نے جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے کمپنی کے عزم کو اجاگر کیا۔ سانی گروپ کے چیئرمین تانگ شیوگو نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو کمپنی کے جدید مینوفیکچرنگ نظام، مصنوعات اور تحقیق و ترقی میں جاری سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔
چانگشا کی نائب میئر چیان لیکسیا بھی اس موقع پر موجود تھیں۔


دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان انجینئرنگ، تعمیراتی مشینری کے شعبے میں تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت کو سانی ہیوی انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا اور انہیں تعمیراتی شعبے میں زیراستعمال ہیوی مشینری اور متعلقہ آلات کی پیداواری صلاحیت بارے بریف کیا گیااور کمپنی کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں صدر مملکت کو بتایا گیا کہ سال 2024 کی آپریٹنگ آمدن 11.27 ارب ڈالر، مصنوعات کی تقسیم اور جدت و تحقیق اور ترقی کی صلاحیت میں مسلسل سرمایہ کاری ہوئی۔
صدر مملکت کو کمپنی کی فلیگ شپ فیکٹری کا دورہ بھی کرایا گیا۔ جو ڈیجیٹل طور پر مربوط مینوفیکچرنگ سہولیات ، جدید آٹومیشن اور ڈیٹا پر مبنی پیداواری نظام کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

صدر مملکت کو فیکٹری کے آپریشنز، اعلی آٹومیشن اور جدید صنعتی مینوفیکچرنگ کے لیے اس کے معیار کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

صدر مملکت نے ٹیکنالوجی کے وسیع انضمام ، صنعتی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی اہمیت کو سراہا۔انہوں نے سانی کمپنی کی پیداواری صلاحیت، معیار اور تکنیکی صلاحیت کو بھی سراہا۔


صدرمملکت آصف علی زرداری نے صنعتی ٹیکنالوجی، مہارتوں کی ترقی اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
صدر مملکت نے تعمیراتی مشینری، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

کمپنی چیئرمین تانگ شیوگو نے جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے کمپنی کے عزم کو اجاگر کیا۔کمپنی کے چیرمین نے کہا کہ مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور صلاحیت سازی میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، علی حسن بروہی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ جات سید قاسم نوید قمر اور چیف سیکرٹری سندھ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیدونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.