صدر زرداری آج سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پر صدر آصف علی زرداری آج 25 اپریل سے یکم مئ تک چین کا دورہ کریں گے۔
صدر 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہونان کے شہر چانگشا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔
وہ صوبائی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر توجہ دی جائے گی۔
یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دونوں ممالک کے مابین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔