شہباز شریف کا فائرنگ واقعہ پر صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعہ پر گہرے صدمے اور صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر گہرا صدمہ ہوا۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء واقعہ میں محفوظ رہے۔ وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکی سلامتی کیلئے دعا کی۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ سمیت شرکاء محفوظ رہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔