صدر زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔
صدر مملکت کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور مختلف تقریبات میں شرکت بھی متوقع ہے۔
صدرِ مملکت کو لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے الوداع کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے مزید استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔