عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔